یورپی یونین کے صدر نے کہا ہے کہ ہمیں برطانیہ کے انخلاء سے دونوں طرف متاثر ہونے والے شہریوں اور ان کے خاندانوں کیلئے ٹھوس ضمانت درکار ہے

یورپی اتحاد برطانیہ کے انخلاء سے متعلق خصوصی سربراہ اجلاس میں متحد رہے: ڈونلڈ ٹسک
29 اپریل 2017 (16:18)
0

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یورپی اتحاد پر زور دیا ہے کہ وہ برطانیہ کے انخلاء سے متعلق برسلز میں ہونے والے خصوصی سربراہ اجلاس میں متحد رہیں اور کہا کہ اگر اس سلسلے میں وہ کسی معاہدے پر پہنچتے ہیں تو اس سے برطانیہ کو بھی مدد ملے گی۔
برسلز میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں برطانیہ کے انخلاء سے دونوں طرف متاثر ہونے والے شہریوں اور ان کے خاندانوں کیلئے ٹھوس ضمانت درکار ہے انہوں نے کہا کہ یہ یورپی یونین اور برطانیہ کے لئے اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔