پنجاب تعلیمی بہبود فنڈ کیلئے مزید 5ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے : شہباز شریف
29 اپریل 2017 (16:12)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پنجاب تعلیمی بہبود فنڈ کے تحت صوبے کے باصلاحیت اور مستحق طلباء میں گیارہ ارب روپے تقسیم کئے ہیں۔
آج یونیورسٹی آف سرگودھا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب تعلیمی بہبود فنڈ کے لئے مزید پانچ ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے جس سے فنڈ کیلئے مختص بجٹ سترہ ارب سے بڑھ کر تئیس ارب روپے ہو گیا ہے ۔