وزیر مملکت پانی وبجلی نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

file photo

حکومت بجلی کے جاری منصوبے مکمل کرنے کیلئے تمام کوششیں کر رہی ہے: عابد شیر علی
29 اپریل 2017 (15:40)
0

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے جاری منصوبے مکمل کرنے کیلئے تمام کوششیں کر رہی ہے جس کا مقصد بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنا ہے۔
آج فیصل آباد میں 132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں بجلی کی تقسیم اور ترسیل بہتر بنانے کا کام بھی شروع کیا ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔