قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ رسائی کے لئے ملتان ، سکھر اور گلگت بلتستان میں علاقائی دفاتر قائم کئے ہیں۔

نیب نے کثیرالجہتی حکمت عملی کے ذریعے اپنی کارکردگی بہتر بنائی ہے: قمر زمان چوہدری
29 اپریل 2017 (15:30)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بیورو نے ایک کثیرالجہتی حکمت عملی کے ذریعے اپنی کارکردگی بہتر بنائی ہے ۔اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ رسائی کے لئے ملتان ، سکھر اور گلگت بلتستان میں علاقائی دفاتر قائم کئے ہیں۔
قمر زمان چوہدری نے کہا کہ بدعنوانی کی روک تھام اور اس بارے میں آگاہی نیب کی انسداد بدعنوانی کی اہم ترجیحات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے طریقہ کار پر نظرثانی کی گئی ہے اور مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لئے زیادہ سے زیادہ دس ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے ۔