گورنربلوچستان نے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ کیلئے زمین کے پچیس فیصد حصے پر جنگلات ناگزیر ہیں۔

گورنربلوچستان کا جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی پر زور
29 اپریل 2017 (15:20)
0

بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے شجرکاری میں اضافے اور جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔کوئٹہ میں پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ پشاور کے افسران کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کیلئے زمین کے پچیس فیصد حصے پر جنگلات ناگزیر ہیں۔