نواز شریف اوکاڑہ شہر میں اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جس پر ساٹھ کروڑ تیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

29 اپریل 2017 (13:41)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے آج رینالہ خورد کے قریب شیر گڑھ میں گندم کٹائی مہم کا آغاز کردیا ۔وہ اوکاڑہ کے میونسپل سٹیڈیم میں ایک جلسے سے خطاب بھی کریں گے ۔
وزیراعظم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 کے کچھ علاقوں کیلئے گیس فراہمی کی سکیم کا افتتاح کریں گے جس پر ساٹھ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وہ اوکاڑہ شہر میں اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جس پر ساٹھ کروڑ تیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔