اب تک ستائیس ارب روپے کی لاگت سے چار صنعتی پارک اور ایک اقتصادی زون قائم کیا گیا ہے ۔

حکومت کے ملک میں صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات
29 اپریل 2017 (13:28)
0

حکومت نے ملک میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق صنعتی پیداوار بڑھانے کے لئے گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہم اور ٹیکسوں میں چھوٹ کا عمل یقینی بنایا گیا ہے۔ ملک بھر میں ایکسپورٹ پراسسنگ زون اور صنعتی پارکوں کا قیام بھی ، جن کیلئے صنعتکاروں کو متعدد مراعات کی پیشکش کی گئی ہے ، حکومت کے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا حصہ ہیں۔
ملک میں اب تک ستائیس ارب روپے کی لاگت سے چار صنعتی پارک اور ایک اقتصادی زون قائم کیا گیا ہے ۔ ان میں کورنگی کریک ، بن قاسم اور رچنا پارک اور خیرپور صنعتی زون شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت نے گاڑیوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے گاڑیوں کی تیاری سے متعلق پالیسی کی منظوری بھی دی ہے۔