مشترکہ مزاحمتی قیادت کی بھارتی فوج کے ہاتھوں کپواڑہ میں بزرگ شہری کی شہادت کے واقعے کے خلاف کل مکمل ہڑتال کی اپیل
29 اپریل 2017 (13:18)
0

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کپواڑہ میں ساٹھ سالہ بزرگ شہری کی شہادت کے واقعے کے خلاف کل مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
محمد یوسف بٹ جمعرات کے روز ضلع کے علاقے Panzgam میں اس وقت شہید ہوا جب بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی جو علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایازاکبر نے سری نگر میں ایک انٹرویو میں کہا کہ سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کل مکمل ہڑتال کریں۔