منصوبے سرکاری ونجی شراکت داری کی بنیاد پر مکمل کئے جائیں گے جن پر ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے کے مختلف حصوں میں پن بجلی کے6 منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
29 اپریل 2017 (12:59)
0

خیبرپختونخواء کی حکومت نے صوبے کے مختلف حصوں میں پن بجلی کے چھ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ منصوبے سرکاری ونجی شراکت داری کی بنیاد پر مکمل کئے جائیں گے جن پر ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔
چار منصوبے مالاکنڈ ڈویژن اور دو ہزارہ ڈویژن میں لگائے جائیں گے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے پانچ سو اٹھارہ میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔