یورپی یونین سے انخلاء کے بعد برطانیہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یورپی یونین کے رہنماؤں کا اجلاس آج برسلز میں ہو رہا ہے
29 اپریل 2017 (12:53)
0

یورپی یونین کے رہنماؤں کا اجلاس آج برسلز میں ہو رہا ہے جس میں یورپی یونین سے انخلاء کے بعد برطانیہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بات چیت کے دوران آئرلینڈ اور برطانیہ کے مستقبل کے تعلقات سمیت سرحدی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مذاکرات میں ستائیس ملکوں کے رہنماء شرکت کر رہے ہیں جبکہ برطانیہ بات چیت میں حصہ نہیں لے گا۔