ترک صدرنے شام کے شمالی علاقے میں لڑنے والے کرد عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے پر امریکہ پر کڑی تنقیدبھی کی۔

مئی میں ترکی اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغازکریں گے: اردوان
29 اپریل 2017 (12:50)
0

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ مئی کے وسط میں ترکی اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا آغازکریں گے ۔
استنبول میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر امریکہ اور ترکی کے نئے تعلقات کا آغاز کریں گے ۔
انہوں نے شام کے شمالی علاقے میں لڑنے والے کرد عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے پر امریکہ پر کڑی تنقید کی۔