وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ملک کے عوام اگلے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔

file photo

عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے خیبرپختونخوا کی ترقی پر توجہ دیں: مریم اورنگزیب
29 اپریل 2017 (12:24)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے عمران خان پر زور دیا ہے کہ وہ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے خیبرپختونخواء کی ترقی پر توجہ دیں ۔
آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخواء میں عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ملک کے عوام اگلے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے آزادکشمیر ، گلگت بلتستان کے انتخابات ، بلدیاتی اور ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا محور صرف بے بنیاد الزام تراشی ہے اور وہ ہمیشہ ان الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔