ملیحہ لودھی نے پاکستان میں نادار بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے تنظیموں کی خدمات کو سراہا۔

غیرمنافع بخش تنظیمیں ناخواندگی سے نمٹنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں:ملیحہ
29 اپریل 2017 (11:19)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ غیرمنافع بخش تنظیمیں پاکستان میں ناخواندگی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بات نیویارک میں " دی سٹیزن فاونڈیشن " کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
ملیحہ لودھی نے پاکستان میں نادار بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے تنظیموں کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی والے ملکوں میں ہوتا ہے ، ہمیں نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار دینا ہو گا۔