سندھ رینجرز نے کراچی میں امن قائم کرنے کے حوالے سے تاریخ رقم کی:نثار
29 اپریل 2017 (11:16)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے اندرونی اور بیرونی خطرات سے موثر انداز میں نمٹتے ہوئے ملک میں امن وامان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وہ آج صبح کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کی چوبیسویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ رینجرز نے جرات کا مظاہرہ اور قربانیاں دے کر کراچی میں امن قائم کرنے کے حوالے سے ایک تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر سے مادروطن کے تحفظ کے لئے سندھ رینجرز کے 33 اہلکار وں نے اپنی جانیں قربان کیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران سندھ رینجرز نے کراچی میں نوہزار پانچ سو کارروائیاں کیں جن میں سات ہزار دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کی بھاری کھیپ بھی برآمد ہوئی۔