File photo

عمران خان دس ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں:مریم اورنگزیب
29 اپریل 2017 (08:35)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیرمملکت مریم اور نگزیب نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر زور دیاہے کہ وہ اپنے دعوے کا ثبوت دیں اوراس شخص کا نام بتائیں جس نے انہیں پانامہ پیپرز کے معاملے پر خاموش رہنے کے لئے دس ارب روپے کی پیشکش کی۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اوراشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ گزشتہ چار مہینے عدالت عظمیٰ کے سامنے مسلسل جھوٹ بولتے رہے اور ایک مرتبہ پھرعوام کے سامنے وہی جھوٹے اور بے بنیاد دعوے دہرا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ اب لوگ ان کے جھوٹے دعوئوں پر کان نہیں دھریں گے۔