کوسٹ گارڈز سمندری حدود کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں:نثار
29 اپریل 2017 (07:21)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مقاصد اوراہداف کے حصول کے لئے مختلف اداروں کے درمیان قریبی تعاون کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں پاکستان کو سٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کوسٹ گارڈز ملک کی سمندری حدود کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
اس موقع پر انہیں کوسٹ گارڈز کے آپریشنل معاملات اوردائرہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔