موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات
29 اپریل 2017 (07:14)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،مردان، پشاور،راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژنوں، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
ہفتہ کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چوبیس
کراچی ستائیس
پشاور اکیس
کوئٹہ گیارہ
گلگت چودہ
مری دس
اورمظفرآباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ