میر غضنفر کی تین نئے سرکاری محکموں کے قیام کی منظوری
29 اپریل 2017 (07:08)
0

گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان نے تین نئے سرکاری محکموں کے قیام کی منظوری دی ہے۔

ان محکموں میں گلگت بلتستان کا محکمہ اطلاعات ،محکمہ انسداد بد عنوانی اور سماجی بہبود، بہبود آبادی نوجوانوں کے امور، خواتین کی ترقی اور بچوں اور خواتین کے حقوق کامحکمہ شامل ہیں۔
ان محکموں کی منظوری دوہزار نو کے قوانین میں ترامیم کے بعد دی گئی۔
گورنر میر غضنفر علی خان نے کہاکہ نئے محکموں سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ ان سے صحافیوں اور عوام کو در پیش مسائل بھی حل ہونگے۔