File photo

عمران خان تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنارہے ہیں:سعد رفیق
29 اپریل 2017 (06:25)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگر عمران خان اس شخص کا نام ظاہر کرنے میں ناکام ہوگئے جس نے انہیں دس ارب روپے کی پیشکش کی تو ملک کے عوام اور پاکستان مسلم لیگ(ن) انہیں عدالت میں لے جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے نصب العین کے خود ساختہ حامی نے ا س وقت پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کردیا جب وہاں تمام سیاسی جماعتوں میں اس بارے میں ہم آہنگی پائی جاتی تھی۔
انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے سب سے پہلے وزیراعظم نواز شریف پھر پرویزمشرف اور اب عمران خان کے لئے خود کو برا شگون ثابت کیا ہے۔