File photo

بھارتی انتظامیہ جانتی ہے کہ وہ وحشیانہ طاقت کے ذریعے صورتحال پر قابو نہیں پاسکتی:واعظ
29 اپریل 2017 (06:18)
0

مقبوضہ کشمیر میں چیئرمین حریت فورم میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی انتظامیہ جانتی ہے کہ وہ وحشیانہ طاقت کے ذریعے صورتحال پر قابو نہیں پاسکتی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری وادی میں طلباء کا اچانک بڑے پیمانے پر احتجاج ظاہرکرتا ہے کہ کشمیری معاشرے کاہر طبقہ جدوجہد آزادی میں بھرپور طریقے سے شامل ہے۔
میر واعظ عمر فاروق نے کہاکہ کشمیری قیادت کی مہینوں یا برسوں جیلوں میں قید یا گھروں میں نظر بندی مسائل کے حل میں کسی طرح سود مند نہیں ہے۔
انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ کشمیر ی عوام کے ساتھ سنجیدگی اور خلوص سے بات چیت کریں اور ان کی سیاسی رائے اور خواہشات کا احترام کریں اوراس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کریں جواس تنازع کا ایک فریق ہے۔