شمالی کوریا کا حالیہ میزائل تجریہ ناکام،امریکہ اور جنوبی کوریا کا دعویٰ
29 اپریل 2017 (06:14)
0

امریکہ اور جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا حالیہ میزائل تجریہ ناکام ہوگیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ سے داغا جانے والا میزائل جاپان کے سمندر میں اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
یہ تجربہ اس وقت کیاگیا جب امریکہ کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے اقوام متحدہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر شمالی کوریا کے ایٹمی اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو نہ روکا گیا تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہونگے۔
ادھر جاپان نے اس کوشش کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ ناقابل قبول ہے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوںکی کھلی خلاف ورزی ہے۔