Saturday, 20 April 2024, 07:07:08 am
مالم جبہ سوات میں سنو فیسٹیول شروع
December 29, 2018

 مالم جبہ سوات میں آج سنو فیسٹیول شروع ہوا جو دو روز جاری رہے گا۔

 فیسٹیول کا اہتمام خیبرپختونخوا ٹور ازم کارپوریشن نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا ہے۔

 پیرا گلائیڈنگ، سکینگ اور سنو بوٹنگ سمیت مختلف مقابلے  فیسٹیول کا حصہ ہیں۔

 فیسٹیول میں کھانے پینے کی اشیا کے اسٹالوں، شب موسیقی اور روایتی ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو مالاکنڈ ڈویژن کے خوبصورت مقامات کی طرف راغب کرنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.