Saturday, 20 April 2024, 04:03:16 am
ریڈیوپاکستان کے ہیڈکوارٹر میں کرسمس اورنئے سال کے سلسلے میں خصوصی شو
December 29, 2017

اسلام آباد میں ریڈیوپاکستان کے ہیڈکوارٹر میں کرسمس اورنئے سال کے سلسلے میں ایک خصوصی شو کااہتمام کیاگیا۔پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کرسمس اورنیاسال منانے کی اہمیت اُجاگر کی۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ ریڈیو پاکستان عید، کرسمس اورمذہبی تہوارمنانے کیلئے ملی جذبے سے کام کررہاہے۔ڈائریکٹرپروگرام فیاض بلوچ نے کہاکہ ریڈیو پاکستان نے ایسے پروگراموں کے ذریعے ہمیشہ رواداری اوربین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیاہے۔

ریڈیوپاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ مسیحی برادری کے مذہبی رہنمائوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئےانہوں نے کرسمس کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کرنے پرریڈیو پاکستان کی تعریف کی۔تقریب کے خصوصی پروگراموں میں کیک کاٹنے کی ترقیب، کرسمس ٹری کی تیاری، سانتاکلاز کی جانب سے تحائف اور مٹھائی کی تقسیم، لوک موسیقی کی لائیو پرفارمنس شامل تھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.