Saturday, 14 December 2024, 06:46:19 pm
 
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
November 29, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخو، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار ، مری اور گلیات میں بعض مقامات پر موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں سموگ اور دھند چھائی رہے گی۔

آج ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد 22ڈگری سینٹی گریڈلاہور 24کراچی 31پشاور 15کوئٹہ اور مظفر آباد 17گلگت 12مری 13سری نگر12، جموں 22اور LEH میںمنفی 1ڈگری سینٹی گریڈ