Saturday, 14 December 2024, 05:34:23 pm
 
بجلی صارفین کو ریلیف مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرتوانائی
November 29, 2024

وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے صارفین کو ریلیف مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد بجلی کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں کا جائزہ لیا ہے اور اس شعبے میں اب کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر دیئے گئے ہیں اور دیگر گیارہ کے ساتھ معاملات پر نظرثانی جاری ہے۔