Thursday, 28 March 2024, 02:48:06 pm
مسرت عالم نے دنیا پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائے
November 29, 2022

File Photo

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے عالمی برادری پرز ور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی اور نہتے شہریوں پر بھارتی مظالم بند کرائے۔ انہوں نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوج کی موجودگی نے مقامی افراد کی زندگیوں کو جہنم بنا رکھا ہے۔ تاہم انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد کو ظلم و تشدد اور فوجی طاقت سے کبھی دبا نہیں سکتا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.