Friday, 29 March 2024, 04:48:12 am
سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرے،خسرو بختیار
November 29, 2021

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے سندھ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ایک سرکاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت سندھ میں کھاد کا کاروبار کرنے والوں نے ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن زائد یوریا کھاد خریدی ہے۔ اسی طرح سندھ سے ملنے والے پنجاب کے علاقوں میں تاجروں نے گزشتہ سال کی نسبت پچاس ہزار ٹن زائد یوریا کھاد خریدی ہے جس کا مقصد ذخیرہ اندوزی کرنا ہے۔وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کی جانب سے مشتبہ ذخیرہ اندوزوں کے بارے میں فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر اقدامات کرنے چاہئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.