Friday, 19 April 2024, 07:20:38 am
مشیر خزانہ کی ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان تک رسائی کا پروگرام شروع کرنے کی ہدایت
November 29, 2021

خزانے اور ریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر شوکت ترین نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیکس کے موجودہ دائرہ کار کو وسعت دینے اور ریونیو میں اضافے کے لئے فوری طور پر ٹیکس دہندگان تک رسائی کا پروگرام شروع کرے۔وہ پیر کے روز اسلام آباد میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس کے دائرہ کو وسیع کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ایف بی آر کے چیئرمین اور ان کی ٹیم نے آمدنی بڑھانے اور وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے ٹیکس دہندگان تک فوری رسائی کے پروگرام کے لئے پیشرفت اور تیاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مشیر نے ایف بی آر کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور زور دیا کہ ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کے ساتھ موثر اور تیزتر رابطے کے لئے توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.