Friday, 19 April 2024, 05:41:33 pm
چاول کی ریکارڈ فصل ،بھاری زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے،وزیر خوراک
November 29, 2021

قومی تحفظ خوراک کے وزیر فخر امام نے کہا ہے کہ اس سال چاول کی نوے لاکھ ٹن ریکارڈ پیداوار کی بدولت صرف اس کی برآمد سے چار ارب ستاون کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برآمد کے اس ہدف کے حصول کیلئے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کو مربوط کوششیں کرنا ہوںگی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے چاول کی برآمدات کی نگرانی اوران کی برآمدات میں اضافے کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی تجویز دی ہے۔فخر امام نے نشاندہی کی کہ پاکستان بنیادی طورپر چاول چین، کینیا ، متحدہ عرب امارات اور افغانستان کو برآمد کررہا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گنے کی بھی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر کی طرف سے ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے گنے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیا تاہم انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ چینی کی قیمت مزید کم ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.