Thursday, 25 April 2024, 06:03:19 pm
وزیراعظم کی قومی سلامتی کیلئے انٹرسروسز انٹیلی جنس کی انتھک کوششوں کی تعریف
November 29, 2020

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کیلئے انٹرسروسز انٹیلی جنس کی انتھک کوششوں کی تعریف کی ہے اور آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہاراتوار کے روز اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا۔آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر فوجی عہدیداروں کا استقبال کیا۔قومی اور فوجی قیادت کو علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزار شاہ محمود قریشی، اسد عمر، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا ، بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.