Saturday, 20 April 2024, 05:15:12 pm
کورونا سے متعلق ضابطہ کار پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے پھیلاؤ میں شدت آگئی ہے، یاسمین راشد
November 29, 2020

 پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ضابطہ کار پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے وبا کے پھیلاؤ میں شدت آگئی ہے۔

 لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چہرے پر ماسک پہننے سے وائرس کے پھیلاؤ میں ستر فیصد تک کمی آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں طبی عملے کے تیرہ ہزار چھ سو سے زائد افراد بھی کوروناوائرس سے متاثرہ ہوئےہیں۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر زوردیاکہ وہ عوام کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے جلسے موخر کردیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.