Wednesday, 24 April 2024, 10:06:03 pm
حزب اختلاف لوگوں کی زندگی کی قیمت پر سیاست کر رہی ہے،وزیرمواصلات
November 29, 2020

وزیر مواصلات اور محکمہ ڈاک مراد سعید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف لوگوں کی زندگی کی قیمت پر سیاست کر رہی ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی طرف سے موجودہ بڑھتی کرونا وباء میں عوامی ریلیوں کا مطالبہ اس بات کا غماز ہے کہ ان کیلئے لوگوں کی زندگیوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے قومی معیشت کو بدترین حالت میں چھوڑا لیکن موجودہ حکومت انتھک کوششوں سے اسے مضبوط بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرونا وباء سے نمٹنے کیلئے ایک ایسی حکمت عملی اپنائی جسے پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے اور تعریف کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب مضبوط معیشت والے ترقی یافتہ ممالک کرونا وباء کے دوران بے یارومددگار تھے اس وقت پاکستان نے بروقت اور موثر اقدامات سے ملک کی معیشت اور لوگوں کی زندگیوں کو بچایا۔وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف نے FATF سے متعلقہ قانون سازی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور این آر او حاصل کرنے میں ناکامی پر قومی اداروں کو نشانہ بنایا۔کرونا وباء کی پہلی لہر روکنے میں پیرامیڈیکس، NCOC اور میڈیا کے تاریخی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیدظاہر کی کہ حکومت کرونا وباء کی دوسری لہر سے بھی کامیابی سے نمٹے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.