Wednesday, 24 April 2024, 06:42:12 am
حزب اختلاف کی سیاسی قیادت کا واحد مقصد لوٹی ہوئی دولت بچانا ہے، وزیراعظم
November 29, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران حزب اختلاف کی طرف سے عوام کی زندگیوں کی قیمت پر عوامی جلسے اور ریلیاں نکالنے کا مقصد این آر او حاصل کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز مختلف ٹویٹس میں کہا کہ حزب اختلاف کی سیاسی قیادت کا واحد مقصد اپنی بدعنوانی اور لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے جس کیلئے وہ آخری سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے۔ تاہم اس میں کامیاب نہیں ہو گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے ملکی عوام کی خدمت نہیں کی اور ان کے شاہانہ طرز زندگی کا انحصار براہ راست اپنی ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی دولت پر ہے جو انہوں نے قوم سے لوٹ مار کر کے حاصل کی۔عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے دوران پاکستان کے عوام کا مسئلہ سیاسی قیادت ہے جس نے کبھی جمہوری جدوجہد نہیں کی۔انہوں نے نہ کبھی عام آدمی کی مشکلات کو سمجھا اور نہ اس کی بہتری کے لئے کوئی اقدام کیا۔عمران خان نے کہا کہ یہ رہنما اپنے شاندار محلات میں رہتے ہیں اور انہیں یہ مال و دولت ورثے میں ملی ہے۔ اس لئے انہیں عام شہری کی زندگی کی کوئی فکر نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے عوام کو مفلسی اور معیشت کو زوال سے بچانے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا تو ان لوگوں نے اس کی مخالفت کی اور مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا اور اب جب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے تو وہ عوام کی زندگیوں کی قیمت پر عوامی جلسے کرنا چاہتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.