Thursday, 28 March 2024, 10:13:53 pm
حکومت ملک میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے، شبلی
November 29, 2020

فائل فوٹو

اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے۔

شبلی فراز نے پنڈی گھیب جنڈ کوہاٹ ہائی وے منصوبے کے معائنے کے دوران منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبے سے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور علاقے کے لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر مرشد امین خٹک نے وزیر کو منصوبے کے تعمیراتی عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.