Tuesday, 23 April 2024, 12:29:39 pm
حکومت قومی خزانہ لوٹنے والےعناصرکو احتساب کےکٹہرے میں لانا چاہتی ہے: وزیراعظم
November 29, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت قومی خزانہ لوٹنے والے تمام عناصرکواحتساب کے کٹہرے میں لاناچاہتی ہے۔

نجی نیوزچینل کودیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ملک میں تفتیش اوراحتساب کرنے والے ادارے آزادانہ طورپراپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اس اعتمادکااظہارکیاکہ حکومت روزگارکے لاکھوں مواقع پیدا کرنے سمیت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت کے دوران پچاس لاکھ مکانات تعمیرکرے گی۔

اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو مسلسل کوششوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پراجاگرکیاگیااوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ معاملہ تین مرتبہ زیربحث آیا۔

عمران خان نے کہاکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں انہوں نے کہاکہ ترکی کے ساتھ بھی پاکستان کے شاندارتعلقات ہیں اور چین کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات مزیدمستحکم ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہمارے جتنے اچھے تعلقات ہیں اس سے پہلے ماضی میں کبھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے قیام امن اوربین الافغان مذاکرات میں پاکستان کے کردارکوسراہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.