Thursday, 25 April 2024, 05:32:08 am
چیئرمین نیب کا سلیم مانڈوی والا کیخلاف گرافٹ کیس بارے مزید پیش رفت روکنے کا حکم
November 29, 2020

فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف GRAFT CASE کے حوالے سے تاحکم ثانی مزید پیش رفت روکنے کا حکم دیدیا ہے۔

میڈیا رپورٹس جن میں نیب پر الزام لگایا گیا تھا کہ سلیم مانڈوی والا کو غلطی اور عداوت کے باعث غیرمتعلقہ کیس میں ملوث کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے ان رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر سلیم مانڈوی والا کے خلاف کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے کیس کا جائزہ لیا جا سکے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ وہ تمام پارلیمنٹیرینز کا احترام کرتے ہیں۔سلیم مانڈوی والا کے خلاف کیس کے حوالے سے پیش رفت جاری رکھنے یا روکنے کا فیصلہ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد کیا جائے گا جبکہ چیئرمین نیب نے مقامی بیوروز کو یہ بھی حکم دیا کہ کورونا وباء کے دوران کسی ہسپتال سے نیب کیسز کے ریکارڈ حاصل نہ کئے جائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.