Sunday, 15 December 2019, 05:27:49 pm
پی ٹی اے کا انٹرنیٹ کی آزادی بارے فریڈم ہاؤس کی بے بنیاد رپورٹ پر تحفظات کا اظہار
November 29, 2019

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیم فریڈم ہائوس سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی آزادی کے بارے میں اس کی بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں پی ٹی اے نے کہاکہ رپورٹ کے نقاط میں حقیقی تصویر پیش نہیں کی گئی۔پی ٹی اے نے امید ظاہر کی کہ فریڈم ہائوس مستقبل میں رپورٹ کے اجراء سے قبل اپنی تحقیق کا جائزہ لے گا اور رپورٹ کو مزید موثر بنانے کے لئے ادارہ اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کی رائے معلوم کی جانی چاہیے۔