Wednesday, 12 December 2018, 09:47:36 am
وزیر صحت کا ایڈز کو شکست دینے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور
November 29, 2018

وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ ایچ آئی وی اورایڈز کو شکست دینے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے ایڈز کے عالمی دن کے سلسلے میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام تک ایچ آئی وی سے حفاظتی اقدامات اور اس کے علاج کی سہولتیں پہنچانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد ایچ آئی وی کا شکار ہیں جن میں سے 25 ہزار ملک بھر میں ایچ آئی وی کے علاج کے 33 مراکز میں رجسٹرڈہیں۔