Wednesday, 12 December 2018, 10:55:44 am
معروف تجزیہ کاروں کی تحریک انصاف کی100روزہ حکومتی کارکردگی کی ستائش
December 02, 2018

معروف تجزیہ کاروں نے پہلے 100 روز کے دوران تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے غربت کے خاتمے، قومی معیشت کے استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے غیرمعمولی اقدامات کئے۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کی قلت اور بجلی اور گیس چوری پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیرون ملک دورے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لانے میں مدد دینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی تنازعات کے حل اور امن و استحکام کے فروغ کی غرض سے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، ڈاکٹر گلفراز، ڈاکٹر ہما بقائی اور ڈاکٹر رشید احمد خان شامل تھے۔