Monday, 30 November 2020, 01:31:38 am
سی پیک کےتمام منصوبےکامیابی کےساتھ اپنی تکمیل کی طرف بڑھ رہےہیں:شبلی فراز
October 29, 2020

 وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے قومی اسمبلی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی آرڈیننس 2019کے حوالے سے ایک توجہ دلائونوٹس کے جواب میں کہاہے کہ سی پیک کسی سیاسی جماعت کا منصوبہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سازش اس منصوبے کو ختم نہیں کرسکتی ۔
انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تمام منصوبے کامیابی کے ساتھ اپنی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری آرڈیننس ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی آردیننس اور کارپوریٹ تنظیم نو کمپنیوں کے آرڈیننس میں ایک سو بیس دن کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 3قراردادیں منظور کی ہیں ۔
پارلیمانی امور سے متعلق مشیر بابر اعوان کی طرف سے یہ قرار دادیںپیش کی گئیں ۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کی کارروائی کے دوران دوبل بھی پیش کئے گئے ۔
ان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی بل 2020اور آئینی (26 ویں ترمیم )بل شامل ہیں۔
یہ بل مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے پیش کئے ۔
 قومی اسمبلی میں 2بل منظوربھی  کئے گئے ۔
ان میں امیگریشن ترمیمی اور نارکوٹکس سادہ ترمیمی بل شامل ہیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.