Monday, 30 November 2020, 12:19:20 am
پورے ملک کے لئے یکساں نصاب تعلیم لانے کے لئے کا م شروع ہوچکاہے:شفقت محمود
October 29, 2020

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ پورے ملک کے لئے یکساں تعلیمی نصاب لانے کے لئے کا م شروع ہوچکاہے تاکہ نظام تعلیم میں عدم مساوات کو ختم کیا جاسکے ۔
انہوں نے آج سینیٹ میں سوالوں کے جوابا ت دیتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں تمام صوبوں میں مشاورت کی گئی ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ آئندہ سال اپریل سے مرحلہ وار ایک نصاب پورے ملک میں رائج کیاجائے۔
اس موقع پر وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے بتایاکہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے قومی عوامی صحت نافذ کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے پولیو کے انسدا دکے لئے ملک بھرمیں مہم شرو ع کی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.