Friday, 19 April 2024, 02:07:49 pm
حکومت چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، حماد اظہر
October 29, 2020

فائل فوٹو

صنعتوں اور پیداوار کے وزیرحماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ 

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کے شعبے کو قومی دھارے میں لانے کیلئے سخت قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ ایف بی آر، ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورو نے بھی شوگر ملز کیخلاف نوٹس لیا ہے اور چینی کی صنعت کو چیک کرنے کیلئے عملی پڑتال بھی شروع کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ تاہم انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ آئندہ چند روز میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.