Thursday, 25 April 2024, 10:02:26 pm
عید میلاد النبیۖ کل بھرپور مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جائے گی
October 29, 2020

ملک بھر میں عید میلاد النبی ۖ خاتم النبین کل بھرپور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔ 

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوگا۔ مساجد میں اسلام کے فروغ ملک اور اُمت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی ، ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ ملک بھر میں عید میلاد النبی ۖ خاتم النبین کے سلسلے میں جلوس نکالے جائیںگے جبکہ اس دن کی مناسبت سے انفرادی اور مختلف مذہبی تنظیموں کے زیرِ اہتمام مذاکرے ، کانفرنسز اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔ جشن عید میلاد النبی ۖخاتم النبین کے حوالے سے گلیوں شاہراؤں ، بازاروں ، خریداری مراکز ، سرکاری و نجی عمارات کو پہلے ہی برقی قمقموں رنگ برنگی جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.