Wednesday, 20 November 2019, 07:56:18 pm
تجزیہ کاروں کی کشمیر بارے جھوٹا بیانہ پیش کرنے پر بی جے پی حکومت کی مذمت
October 29, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کشمیر کے بارے میں جھوٹا بیانیہ پیش کرنے پر بی جے پی حکومت کی مذمت کی ہے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے موقف کو بین الاقوامی برادری اور عالمی ذرائع ابلاغ نے مسترد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بزور طاقت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔