Friday, 15 November 2019, 07:37:11 am
صوبے میں قابل تجدید متبادل توانائی کے استعمال سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے،جام کمال
October 29, 2019

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں قابل تجدید متبادل توانائی کے استعمال سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بات قابل تجدید توانائی کی مجوزہ پالیسی 2019ء کے جائزے کے لئے کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے صوبہ بلوچستان کو شمسی، ہوا اور بائیوگیس سے بجلی پیدا کرنے کی نمایاں صلاحیت سے نوازا ہے۔