Wednesday, 14 November 2018, 10:17:05 pm
ممتازماہرین اورتجزیہ کاروں کی پاکستان سٹیزنز پورٹل کےاجراءکےحکومتی اقدام کی تعریف
October 29, 2018

ممتازماہرین اورتجزیہ کاروں نے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے پاکستان سٹیزنز پورٹل کے اجراءکےحکومتی اقدام کو سراہاہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور عام آدمی کاحکومت کے ساتھ رابطہ یقینی بنانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نظام کی بہتری اوراچھے نظم ونسق کے لئے عوامی رائے اورتجاویز کو ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں برا ہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں سرمایہ کاروں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کااعتمادقائم کرنے کے لئے موجودہ حکومت کا یہ بڑااقدام ہے۔