Wednesday, 14 November 2018, 11:07:35 pm
کنٹری ڈائریکٹر یو این ڈی پی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
October 29, 2018

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹرIgnacio Artaza نے آج سہ پہر کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر جام کمال خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے بلوچستان میں پائیدار ترقیاتی حکمت عملی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا۔Artaza نے انہیںبتایا کہ ان کا ادارہ صوبے میں مختلف صوبائی محکموں کی کام کرنے کی استعداد بڑھانے کے سلسلے میں تعاون فراہم کررہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے زورد ے کر کہا کہ معاون ادارے ہنر سکھانے کے شعبے میں تعاون کے ذریعے ہمارے نوجوانوں کو سی پیک اور دیگر اہم شعبوں کے لئے ہنر کی تربیت دے سکتے ہیں۔