Wednesday, 14 November 2018, 10:42:12 pm
گوادر مستقبل میں ملک کا اقتصادی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے،تجزیہ کار
October 29, 2018

تجزیہ کاروں نے کہا کہ گوادرکی بندرگاہ پاکستان کا اہم تجارتی مرکز ہے اور مستقبل میں ملک کا اقتصادی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر اجلاس کا مقصد علاقائی امن اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے خطے کی پارلیمانی قیادت کو یکجا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان لانے میں مدد ملے گی اور اس سے پاکستان کی معیشت کو فروغ ملے گا اور ایشیاء کے خطے میں مالی خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے تجارت اور کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں اور عالمی برادری اس میں گہری دلچسپی لے رہی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کررہی ہے۔تجزیہ کاروں میں دوستین خان جمال دینی، ہمایوں اقبال شامی، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، ڈاکٹر حیدر مہدی، ڈاکٹر فرحت حق اور ڈاکٹر ہما بقائی شامل تھے۔