Wednesday, 14 November 2018, 10:54:16 pm
چین نے فرانس کی شراکت داری میں تیار کیا جانے والا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا
October 29, 2018

چین نے فرانس کی شراکت داری میں تیار کیا جانے والا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا ہے جو خطرناک سمندری طوفانوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کی پیش گوئی کرے گا۔

چین کے قومی دفاع کیلئے سائنس' ٹیکنالوجی اور صنعت کی ریاستی انتظامیہ کے مطابق مصنوعی سیارہ لے جانے والا راکٹ آج صحرائے گوبی میںJIUQUAN سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے چھوڑا گیا۔

یہ مصنوعی سیارہ ماہرین موسمیات کو سمندروں اور فضا کے درمیان ہونے والی تبدیلیوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد د ے گا۔