Sunday, 29 September 2024, 08:37:10 pm
 
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی گمراہ کن اور بے بنیاد دعوؤں کو سختی سے مسترد کردیا
September 29, 2024

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کی جانب سے گمراہ کن اور بے بنیاد دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے

نقاب کیا ہے۔پاکستانی مشن کے تھرڈ سیکرٹری محمد فہیم نے زور دے کر کہا کہ بھارت جموںوکشمیر کے تنازعے کے حوالے سے دنیا سے اپنے غیرقانونی اقدامات اور ظالمانہ فیصلوں کو چھپانے کیلئے حقائق

کو مسلسل مسخ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر اور اقوام متحدہ کے متعددخصوصی نمائندوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر رپورٹس پیش

کیں، تاہم اس کے باوجود بھارت غیرجانبدار مبصرین کو مقبوضہ علاقے تک رسائی دینے سے انکاری ہے۔پاکستان کے مندوب نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔

انہوں نے کل بھوشن یادیو کے معاملے سمیت بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے

دہشت گردی کی سرگرمیوںکی سرپرستی کا بھی حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی اب دنیا بھر میں پھیل چکی ہے جس کا ثبوت حال ہی میں شمالی امریکا میں منحرف سیاسی رہنماؤں کے قتل کی کوشش ہے۔

محمد فہیم نے ریاستی تشدد اور اسلام مخالف پراپیگنڈے کی بھی مذمت کی جس میں بھارت کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔